ڈاکٹر عبدالقدیر آزادانہ نقل و حرکت کی درخواست، انتقال کے بعد کیس سماعت کیلئے مقرر

18 Feb, 2022 | 11:40 AM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کے بعد ان کی آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

 سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک بنچ کا حصہ ہوں گے،عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آزادانہ نقل و حرکت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔کیس کی آخری سماعت 15 ستمبر کو گزشتہ برس ہوئی تھی۔

مزیدخبریں