لاہور میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

18 Feb, 2022 | 10:47 AM

(فاران یامین) شہر کی فضا آلودہ، مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

شہر میں آلودگی کی شرح 181 ریکارڈ کی گئی ہے، ٹھوکر نیاز بیگ میں شرح آلودگی سب سے زیادہ 381، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 234، فتح گڑھ 211، مال روڈ کے اطراف 194، کوٹ لکھپت 193 اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 184 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا بھی کوئی امکان نہیں مطلع صاف رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہوگا۔

مزیدخبریں