انشورنس کی رقم کے لالچ میں شوہر نے بیوی کو پہاڑ سے دھکا دے دیا

18 Feb, 2021 | 11:49 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: لالچ اور زیا دہ سے زیا دہ دولت حا صل کرنے کا جنون بہت ہی خطر نا ک با ت ہے،ایسے خیالات کا حامل زیادہ انتظار نہیں کر سکتا،کچھ ایسا ہی اس خبر میں ہے کہ   انشورنس کی رقم کے لالچ میں شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو پہاڑ سے دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

تفصیلا ت کے مطا بق میل آن لائن کا کہنا ہے کہ 40سالہ ہیکن ایسل نے اپنی 31سالہ بیوی سیمرا کو ترکی کے شہر موگلا میں سمندر کنارے واقع ایک سینکڑوں فٹ بلند چٹان سے دھکا دیا۔ وہ موگلا میں چھٹیاں منانے گئے تھے۔ہیکن نے سیمرا کو دھکا دینے سے پہلے اس کے ساتھ آخری تصویر بنائی اور فون اسے پکڑانے کے بہانے دھکا دے دیا۔

 رپورٹ کے مطابق ہیکن نے یہ واردات جون 2018 میں کی تھی جس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ ہیکن کی بیوی چند ہفتوں بعد بچے کو جنم دینے والی تھی۔ا س نے اپنی بیوی کے ساتھ بچے کو بھی قتل کیا۔ اس نے چند ماہ پہلے ہی سیمرا کی لائف انشورنس کروائی تھی۔

 بیوی کی موت کے فوری بعد وہ انشورنس کی رقم کلیم کرنے چلا گیا لیکن کمپنی نے جب سیمرا کی موت کی تفتیش جاری ہونے کی خبر سنی تو انہوں نے انشورنس کی رقم روک دی۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے مزید تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں