ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کی ٹھان لی ، آخر کیوں؟

نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کی ٹھان لی ، آخر کیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور کا کہنا ہے کہ   بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اورسیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

 
تفصیلات کے مطابق رانا سرور کا کہنا تھا کہ  ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتار پور راہداری میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے ہوں گے، روزانہ کی بنیاد پر دونوں ٹیمیں وہاں مدمقابل ہوں گی، بھارتی ٹیم کے ساتھ معروف کرکٹر سدھو بھی آئیں گے۔ روزانہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم واپس اپنے ملک چلی جائے گی اور پھر اگلے روز واپس آئے گی۔

دونوں ممالک کی کبڈی فیڈریشنز میں معاملات طے پاگئے ہیں۔انکاکہنا تھا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، حکومت اور ملٹی نیشنل اداروں سے درخواست ہے کہ وہ  روایتی کھیل کی سرپرستی کریں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer