حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے حوالے سیمینار کا انعقاد

18 Feb, 2021 | 07:12 PM

Arslan Sheikh

شاہد ندیم سپرا: حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے حوالے سے داتا دربار میں تصوف سیمینار اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ سیمینار کی صدارت ڈی جی مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کی۔ خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، چیئر مین مشائخ کونسل قطب الدین فریدی، مینجر داتا دربار شیخ جمیل، طاہر مقصود اور نعمان سیفی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد سیمینار میں شریک ہوئی۔ مقررین نے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور فروغ اسلام میں کردار پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر سماع ہال میں سماع کی محفل بھی سجائی گئی، نامور قوال حضرات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات میں پہلی پوزیشن لینے والے طالبعلم عبدالوحید کو شیلڈ پیش کی گئی۔

خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نے حضور داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر چلہ کاٹا اور یہاں قیام کیا اسی مناسبت سے ہر سال اُن کے عرس پر آپ کی چلہ گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور محفل سماع کی محفل سجائی جاتی ہے۔ 

مزیدخبریں