در نایاب: ایل ڈی اے نے مال روڈ پر ایوان وزیراعلی کے لئے کلب چوک پر نیا مونومنٹ بنانا شروع کردیا ہے، ایوان وزیراعلیٰ سے ملحقہ دیوار پر میورل آرٹ ورک کے زریعے قومی ہیروز کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی اے کے تجویز کردہ میورل آرٹ ورک ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے۔ انجنئیرنگ ونگ نے میورل آرٹ پر مبنی تجویز کردہ ڈیزائن پیش کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف آپشنز کو دیکھتے ہوئے ایک منفرد آپشن کی منظوری دی ہے۔ مال روڈ پر ایوان وزیراعلی چوک پر مونومنٹ کے ساتھ وال آرٹ ورک پر باقاعدہ کام شروع کردیا گیا ہے۔
کلب چوک پر مونومنٹ اور میورل آرٹ ورک پر تیس لاکھ لاگت آئے گی۔ تین اطراف سے دیکھا جانے اور راستہ بتانے والا مونومنٹ بنایا جائے گا جس کا کام رواں ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ ونگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ ایل ڈی اے ایونیو ون اور ونڈ روڈ اور پر آپریشن کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 3 اور 4 بلاک بی ایونیو ون پر غیر قانونی تعمیر مسمار کردیں۔ رائیونڈ روڈ پر دو غیرقانونی ایونٹ کمپلیکس سربمہر کر دیے گئے۔