ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے خواتین کیلئے انقلابی قدم اٹھالیا

حکومت نے خواتین کیلئے انقلابی قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: کان کنی کے شعبہ میں اب خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہیں رہیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ معدنیات پنجاب نے انقلابی قدم اُٹھا لیا ہے۔ شعبہ کان کنی اب صرف مرد حضرات کیلئے مخصوص نہیں رہے گا۔ 

محکمہ معدنیات نے اس سلسلے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز کے حکم پر ایڈیشنل سیکرٹری سمیعہ سلیم کی سربراہی میں خواتین کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دوہ کیا۔ وفد کے اراکین میں ڈپٹی سیکرٹری عاتکہ عمار کے علاوہ دیگر خواتین افسران بھی شامل تھیں۔ وفد نے صدر لاہور چیمبر طارق مصباح اور صدر ویمن چیمبر آف کامرس رخسانہ سے مشاورتی ملاقات کی۔

سمیعہ سلیم نے اجلاس کے شرکا کو محکمہ معدنیات کے ” ویمن ان مائننگ“ منصوبے کے خدوخال بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ سمیعہ سلیم نے چیمبر کے نمائندگان سے قواعد میں ترامیم، سبسڈی فراہم کرنے، صنعتی زونز کے قیام اور کان کنی میں خواتین کی مساوی نمائندگی بارے تجاویز کی درخواست کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات کا کہنا تھا کہ محکمہ معدنیات پنجاب کان کنی سے منسلک ہر شعبہ میں خواتین کی شمولیت کا متمنی ہے۔ خواتین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ 

صدرلاہور چیمبرطارق مصباح نے کہا کہ کان کنی جیسے مشکل شعبہ میں خواتین سرمایہ کاروں کی شمولیت کا آغاز محکمہ معدنیات کا قابل ستائش کارنامہ ہے، خواتین سرمایہ کاروں کو کان کنی کی جانب راغب کرنے کیلئے محکمہ معدنیات ایسے معلوماتی سیشنز مسلسل منعقد کرے۔