ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ کا پانچ سٹیج اداکاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

 محکمہ داخلہ کا پانچ سٹیج اداکاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)بے ہودہ حرکات اور فقرے   کسنے پر فنکار شکنجے میں آگئے، محکمہ داخلہ پنجاب نے پانچ سٹیج فنکاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

سٹیج ڈرامہ انڈسٹری شہریوں کی تفریح کا ذریعہ  تھا، ایک زمانہ تھا کہ پاکستان میں بامقصد سٹیج ڈرامے پیش کیے جاتے تھے، ان ڈراموں کو دیکھنے کیلئے لوگ فیملی کے ساتھ آتے تھے، مگر اب بدقسمتی سے جگت بازی، ذومعنی جملے، بے ہودہ ڈانس نے اسے مثبت اور تخلیقی سرگرمی نہیں رہنے دیا، سٹیج ڈرامے ہماری نوجوان نسل میں فحاشی کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں، ان کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل بربادی اور تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

تھیڑوں میں فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف محکمہ داخلہ پنجاب متحرک ہوگئے، سٹیج پر بیہودہ ڈانس اور فقرے  کسنے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پانچ سٹیج اداکاروں پر پابندی لگانے کی کارروائی شروع کر دی، ڈی سی لاہور نے فنکاروں پر پابندی لگانے کا مراسلہ محکمہ داخلہ کو بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق سٹیج اداکارہ ایمن ملک، نرالا چن، علی گلریز، سلیم بلا اور نگینہ بھٹی پر پابندی لگائی جائے گی، مذکورہ فنکاروں پر سٹیج پر فحش حرکات کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہےکہ 10 فروری کو محکمہ داخلہ پنجاب نےبے ہودہ ڈانس اور   گندے ڈائیلاگ بولنے پر تین سٹیج فنکاروں پر پابندی لگائی ہے،جن میں فضل عباس ، شازیہ بلوچ اور مس رینا ایرانی شامل ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer