مناواں کا کھلا مین ہول 4 سالہ حماد کیلئے موت کا کنواں بن گیا

18 Feb, 2021 | 01:27 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) حکومت بدل گئی مگر شہریوں کے مسائل وہی پرانے ہیں،  مناواں میں کھلا مین ہول معصوم بچے  کیلئے موت کا کنوان بن گیا، گوپال پورہ میں چار سالہ حماد انتظامیہ کی غفلت کی نذر ہو گیا، ننھا حماد گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر موت کے منہ میں چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق مناواں کے علاقے گوپال پورہ کے مین ہول نے ایک اور ماں سے اُس کا لخت جگر چھین لیا، گلی میں کھلیتے ہوئے ننھا حماد گٹر میں گر گیا، اطلاع ملنے ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے،   ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد حماد کو گٹر سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، حماد کی ناگہانی موت نے ہر فرد کو افسردہ کر دیا.

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں گٹروں کے کوئی ڈھکن نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ گرتے رہتے ہیں، کسی کی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے تو کسی کا بازو  ٹوٹ جاتا ہے,  ناقص سیوریج لائن اور کھلے مین ہول کی متعدد بار شکایات کرائی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

حماد تو چلا گیا لیکن اپنے پیچھے ایک سوال چھوڑ گیا، کیا اب بھی انتظامیہ چپ سادھے تماشا دیکھے گی یا اس کی جان کی قیمت پر مسئلے کا فوری حل نکالا جائے گا۔

مزیدخبریں