خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کروڑوں کے اثاثوں کی مالک نکلیں

18 Feb, 2021 | 12:31 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی کروڑوں کے اثاثوں کی مالک نکلیں، الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات میں تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے پی ٹی آئی کیطرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ انتخابات  کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ،لاہور میں الیکشن کمشنر نے آج فرحت شہزادی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کر رکھا تھا جہاں انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ہی واپس لے لیے۔

 فرحت شہزادی کے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا  کہ اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے، اثاثوں میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ 99 ہزار کا اضافہ ہوا، فرحت شہزادی نے واجبات کی صورت میں 22 کروڑ سے زائد کی رقم بھی ظاہر کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فرحت شہزادی کے نام پر دوبئی، ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاؤن، چکری راولپنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ہیں، فرحت شہزادی نے 12 مختلف پرائیویٹ اداروں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے، فرحت شہزادی کے 8 بنک اکاؤنٹس ہیں جن میں بھی کڑوروں روپے موجود ہیں۔

مزیدخبریں