ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نوجوان لڑکی کی پر اسرار موت،ورثاءکو زیادتی کا شبہ

  نوجوان لڑکی کی پر اسرار موت،ورثاءکو زیادتی کا شبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)یوحناآباد میں 25 سالہ لڑکی کی پر اسرار موت، ورثا نے الزام لگایا ہے کہ25 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعدقتل کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ مقتولہ کی اعجاز مسیح نامی شخص کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔مقتولہ جنرل ہسپتال اسقاط حمل کیلئے گئی تھی لیکن چل بسی۔ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔
دوسری جانب باغبانپورہ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی تھی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ باغبانپورہ کے علاقے میں گھر سے ایک لڑکی کی لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت بائیس سالہ نیلم نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نیلم کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ جسم پر کسی قسم کے تشدد کی نشانات نہیں پائے گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ موت کی وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ہوں گی۔