ٹریول ایجنسیز کی لوٹ مار روکنے کیلئے نیا قانون تیار

18 Feb, 2021 | 11:59 AM

Sughra Afzal

مال روڈ(علی رامے) پنجاب حکومت نے اپنا ٹریول ایجنسی ایکٹ تیار کرلیا، ایکٹ کے تحت حکومت کو ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہو گا۔

پنجاب حکومت نے ٹریول ایجنسیز کی لوٹ مار روکنے کیلئے ٹریول ایجنسی ایکٹ تیار کرلیا، ایکٹ کے تحت ٹریول ایجنسیز کو کنٹرول کرنے کیلئے کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر بھرتی ہوں گے، کنٹرول اور ڈپٹی کنٹرولر سمیت انسپکٹر کو ٹریول ایجنسی کی مانیٹرنگ کا مکمل اختیار ہوگا، کنٹرولر کو ٹریول ایجنسی کو 1 سے 2 لاکھ روپے تک جرمانے کا بھی اختیار حاصل ہوگا، وفاق کی طرز پر اب پنجاب میں ٹریول ایجنسی ریگولیٹری کمیٹی بنائی جائے گی۔

ٹریول ایجنسی کے پاس لائسنس نہ ہونے کی صورت میں کنٹرول اور ایجنسی کو سیل اور لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر اس کو جرمانہ کیا جا سکے گا، نئے ایکٹ کے تحت ٹریول ایجنٹ کو پنجاب حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، ٹریول ایجنسی کنٹرولر اور دیگر عملے کے خلاف اپنی شکایات محکمہ سیاحت سے کرسکے گا۔ 

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 41واں اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں پنجاب میوزیم ایکٹ 2021کے مسودے اورپاکستان ٹریول ایجنسی ایکٹ 1976 میں ترامیم کی منظوری دی گئی تھی ۔

مزیدخبریں