مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے

18 Feb, 2021 | 09:26 AM

Sughra Afzal
Read more!

مال روڈ (42 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے، ان کی عمر تقریباً 68 سال تھی۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے مشاہد اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کی، مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے، مشاہد اللہ کا شمار پارٹی کے سینئررہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے، مشاہد اللہ خان نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی سکول راولپنڈی سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے گورڈون کالج سے گریجویشن مکمل کیا، پھر اردو لاء کالج کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی، وہ پی آئی اے یونین کے روح رواں بھی رہے۔

قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف نے ان کے انتقال کے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے بھی سینیٹر مشاہداللہ خان کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں مشاہداللہ خان کی وفات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا  کہ مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے ہمیشہ باپ جیسی محبت اور شفقت دی۔

واضح رہے (ن) لیگ نے مشاہدﷲ خان کو سینیٹ الیکشن کے لئے نامزد کیا ہوا تھا.

مزیدخبریں