( زین مدنی ) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں پناہ گزین افغانیوں کے 40 برس مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ایسے میں میری ایک یادگار ملاقات ماہرہ خان سے ہوئی جو مہاجرین کی سفیر ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں ماہرہ خان سمیت تمام پاکستانیوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ میں ماہرہ خان سمیت پاکستان کو غیر معمولی تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ یو این سیکریٹری کے ٹویٹ کو ماہرہ نے ری ٹویٹ بھی کیا۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی خیر سگالی سفیر ہیں۔