( اکمل سومرو ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے18ویں کانووکیشن میں 2 ہزار44 ڈگریاں تقسیم،برطانوی پارلیمان کےرکن افضل خان کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سےنوازاگیا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے18ویں کانووکیشن میں ایم فل کی644،ماسٹرزکی 344 اور بی ایس آنرزکی 988 ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ68سکالرزکو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔کانووکیشن میں برطانوی پارلیمان کےرکن افضل خان کواعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی جس پر انہوں نےیونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کےوائس چانسلرز کیلئے کھلے ہیں۔
18th Convocation 2020: Punjab Governor Ch Muhammad Sarwar awards honorary doctorate degree to British Member of Parliament Mr. Afzal Khan @Afzal4Gorton in recognition of his contribution for promotion of political, diplomatic, economic & cultural relations b/w the UK & Pakistan. pic.twitter.com/JctzVWkiqu
— GC University Lahore (@gcuniversitylhr) February 18, 2020
وائس چانسلر ڈاکٹراصغرزیدی نے یونیورسٹی میں کی جانے والی اصلاحات پر مبنی رپورٹ پیش کی، ڈگریاں وصول کرنے والے گریجویٹس کہتے ہیں کہ جی سی یو سےڈگری لینا ان کا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا۔
کانووکیشن میں گورنر پنجاب سےڈگری نہ ملنے پر طالبہ نےسٹیج کے سامنے کھڑے ہوکراحتجاج کیا۔