(وقاص احمد) گرین ٹاؤن کے علاقے کیر کلاں گاؤں میں معمر شخص کی تدفین پر اختلاف پیدا ہوگیا جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ختم کرایا۔
پولیس کے مطابق بابا حیات علی کی وفات پر دو گروپوں میں اختلاف پیدا ہو گیا. گاؤں اور مریدوں کا ایک گروپ بابا حیات علی کی تدفین اسکے گھر چاہتے ہیں جبکہ گاؤں کا دوسرا گروہ بابا حیات علی مرحوم کی تدفین قبرستان میں چاہتا تھا. دونوں فریقین کے درمیان تنازعہ سے بابا حیات کی تدفین میں تاخیر ہوگئی. یاد رہے کہ کیر کلاں گاوں کا رہائشی بابا حیات علی منگل کی صبح انتقال کر گیا تھا.
پہلے گروپ کا کہنا تھا کے بابا کی تدفین گھر میں ہوئی تو دربار بنے گا اور اسکے بعد متولی آئیں گے جبکہ مخالف گروپ کا کہنا تھا لوگ بابا کی تدفین قبرستان میں کرا کر گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں.پولیس کے مطابق بابا حیات علی کی اولاد اور رشتے دار نہیں.پولیس کی مداخلت پر بابا حیات علی کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی.