اداکار عمر شریف کی صاحبزادی کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

18 Feb, 2020 | 08:44 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(زاہد چودھری)معروف کامیڈین عمر شریف  صاحبزادی کے انتقال کی خبر سن کروطن واپسی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں،ان کی بیٹی کی موت کیسے ہوئی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار  عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں،اس ضمن میں پروموٹر ریحان صدیقی نےبتایا کہ عمر شریف کو  اُن کی بیٹی کے انتقال کا نہیں بتایا گیا ہے، انہیں صرف یہ بتایا  ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے،ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر عمر شریف نے امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے۔

اداکار  عمر شریف کی بیٹی کی موت کیسے ہوئی وجہ سامنےآگئی، گردوں کے عارضہ میں مبتلا حرا عمر کا دو ہفتے قبل آزاد کشمیر میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے بعد حالت بگڑنے پر اسے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی، بھائی جواد عمر کی درخواست پر پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والے بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد ممتاز اور اس کے ایجنٹ کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہناتھا کہ حرا عمر کا دو ہفتے قبل بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد ممتاز کی جانب سے آزاد کشمیر میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا لیکن جو کامیاب نہ ہوسکا،حالت بگڑنے پراسے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی،7 برس سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا حرا عمر دونوں گردے ناکارہ ہونے پر گزشتہ تین سال سے ڈائلیسز کروا رہی تھی،کچھ عرصہ قبل گوجرانوالہ گزشتہ تین سال قبل دونوں گردے ناکارہ ہونے پر اس کا ڈائلیسز شروع کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  عمر شریف نے صاحبزادی کی تدفین کے لیے امریکہ سے وطن واپسی کے لیے اڑان بھر لی، عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر کی نماز جنازہ کل دوپہر ایک بجے ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی، عمر شریف امریکہ سے آج رات گئے لاہور پہنچیں گے۔
 

مزیدخبریں