سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

18 Feb, 2020 | 07:31 PM

Malik Sultan Awan

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 8روز کی توسیع کردی۔

 تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے جنوری کے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جنوری کے گوشوارے چھبیس فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھارہ فروری سے بڑھا کر 26فروری مقرر کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں