(فہد علی) ڈیفنس کے علاقے مین بلیوارڈ میں غباروں میں گیس بھرنے والی ٹینکی پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، ٹینکی پھٹنے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ریسکیو کے مطابق ڈیفینس کے علاقے میں غباروں میں گیس بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے سے35 سالہ ماجد ، پندرہ سالہ عنصر اور ایک نامعلوم شہری زخمی ہوئے, دھماکے کہ وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو نے موقع ہر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال لیاقت آباد میں واقع سالار روڈ کی گلی نمبر11میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیاتھا،جس کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق افراد میں سے دو کی شناخت اسحاق اور عزیم کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی شناخت نا ہو سکی۔
واقع کے بعد مرنے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچ گیا،حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے تھے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے پہنچ جائے وقوعہ کو بند کر دیا اور شواہد بھی اکھٹے کیے، جس کے مطابق واقعہ گیس سلنڈر بھٹنے کی وجہ سے ہی پیش آیا۔