چیئرمین نیب کا وزیراعلی پنجاب کو خط

18 Feb, 2020 | 03:59 PM

Shazia Bashir

سعود بٹ: سرکاری اراضی پرقابض مافیا کے خلاف نیب کی صوبائی حکومت کے لئے جامع پالیسی تیار، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزیراعلی پنجاب کو پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے وزیراعلی عثمان بزدار کو خط میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف پالیسی پر 2016 میں کام شروع کیا۔

ریوینو ڈیپارٹمنٹ اورسرکاری افسران کی مدد سے سرکاری اراضی پر پالیسی میں معاونت خوش آئند ثابت ہوئی، نیب کی سفارشات پرعملدرآمد کیلئے وزیراعلی پنجاب اور متعلقہ سرکاری محکموں کوخط لکھ دیا ہے۔

پالیسی کی تفصیلات محکمہ بورڈ آف ریونیو، لوکل گورنمنٹ، اریگیشن، زراعت، جنگلات اور محکمہ اوقاف کو فراہم کی گئیں، جس میں تمام سرکاری محکموں کونیب کی فراہم کردہ پالیسی پرعملدرآمد کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں