اورنج لائن ٹرین کا الیکٹریکل و مکنیکل ورک تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن

18 Feb, 2020 | 03:12 PM

Shazia Bashir

درنایاب: اورنج لائن ٹرین کے انڈر گراونڈ اسٹیشن انارکلی اور جی پی او کا سول ورکس کے بعد الیکٹریکل و مکنیکل ورکس کا کام بھی تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن، متعدد فیچرزکو آپریشنل کردیا گیا۔

 کمپنی سی آر نورینکو کی نگرانی میں آپریشنل کئے گئے فیچرز تک سٹی فور ٹی ٹو کی ٹیم کو خصوصی رسائی دی گئی، اورنج لائن ٹرین کے انڈر گراونڈ اسٹیشن انارکلی اور جی پی او کا سول ورکس کے بعد الیکٹریکل و مکنیکل ورکس کا کام بھی تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔

خود کار ٹکٹنگ مشین سسٹم، آٹومیٹڈ انٹری ایگزٹ سسٹم، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ماسٹر کنٹرول روم کو چینی ماہرین کی زیر نگرانی آپریشنل کردیا گیا ہے، انارکلی اور جی پی او اسٹیشنز میں ٹرین چلانے کیلئے خصوصی کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر کو آپریشنل کردیا گیا۔

اسٹیشنز کے خودکار سنسر آپریٹڈ گیٹس کو بھی آپریشنل کردیا گیا جو ٹرین کے آنے پر خود کھل اور بند ہوسکیں گے، زیر زمین انڈر گراونڈ اسٹیشنز پر مسافروں کو راستہ دکھانے والی جدید سکرینیں بھی آپریشنل کردی گئیں۔

منصوبے کے سول کنٹریکٹرز حبیب کنسٹرکشن سروسز نے گزشتہ سال اپریل میں دونوں اسٹیشنز چینی کمپنی کے حوالے کئے، ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ کی عملدرامد تاریخ کے مطابق گیارہ جون کو ٹرین چلائی جانا متوقع ہے۔

مزیدخبریں