زاہد چوہدری: آوارہ کتے شہریوں کےلئے وبال جان بن گئے، 24 گھنٹے کے دوران شہر میں 67 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔ضلعی انتظامیہ کی شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کے باوجود کتے کاٹے کے کیسز میں کمی نہ ہوسکی، آوارہ کتوں سے متاثر ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔
24 گھنٹے کے دوران شہر میں 67 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا اور آوارہ کتوں سے متاثر ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے، ضلعی انتظامیہ کی کتے مار مہم کے باوجود شہری آوارہ کتوں کے نشانے پر ہیں۔ رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاویز کرچکی ہے، آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ ضلعی کتا مار بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے نشتر زون کے علاقوں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی، ہائی کورٹ سوسائٹی اور ویلنشیا ٹاؤن میں 38 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا، اسی طرح گلبرگ زون اور سمن آباد زون کے علاقوں مکہ کالونی، ریاض علی شاہ روڑ، گلبرگ ٹو ،ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں 25 آوارہ کتے تلف کیے گئے۔
شالامار زون، عزیز بھٹی زون اور واہگہ زون کے علاقوں چائینہ اسکیم، درس بڑے میاں، مغلپورہ، اشفاق پورہ اور بوگیوال چوک میں 41 جبکہ راوی زون کے علاقوں یادگار چوک، اورنگی باغ ،بادامی باغ ،جنگل کالونی، سبز منڈی اور داتا نگر میں 34 آوارہ کتے ٹھکانے لگادیے گئے۔
علامہ اقبال زون کے علاقوں مزمل پارک، امیر چوک، واپڈا ٹاؤن اور ایوب چوک میں 44 آوارہ کتوں کو تلف کردیا گیا۔
رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاویز کرچکی ہے، آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
متاثرہ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر اقدامات نہیں ہو رہے۔