(زین مدنی ) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کے کبڈی کا عالمی چیمپیئن بننے کو امن کا پروانہ قراردیتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔
ماہرہ خان نے ٹوئٹرپر کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی پرجوش انداز میں کبڈی کی ٹیم اورپاکستان کو مبارک باد دی۔
انہوں نے لکھا کہ بھائی واہ، پاکستان کی ٹیم کو بہت بہت مبارک باد۔ ماہرہ خان نے اپنے ایک اورٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی اس پرلطف جیت کو امن کے نام کردینا چاہیے۔
اس کے علاوہ فہد مصطفی نے بھی پاکستان کبڈی ٹیم کو بہت بہت مبارک دی۔
واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی تھی