ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا انوکھا کارنامہ، بیرون ملک ملازم کو 4 سال سے تنخواہ کی ادائیگی

لیسکو کا انوکھا کارنامہ، بیرون ملک ملازم کو 4 سال سے تنخواہ کی ادائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) لیسکو میں تنخواہوں کی ادائیگی میں لاکھوں کے غبن کا ایک اورسکینڈل,  لیسکو شالامار ڈویژن میں بیرون ملک ملازم کو لاکھوں کی تنخواہیں جاری ہوتیں رہیں۔ 
صحافی کالونی سب ڈویژن میں لائن مین عدنان کو 4 سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی کیا، کنٹریکٹ پر بھرتی لائن مین کمپنی کو اطلاع کئے بغیر بیرون ملک روانہ ہو گیا۔ سب ڈویژن اور ریونیو آفس کی جانب سے چار سال تک تنخواہ جاری ہوتی رہی۔ 

بینک کی جانب سے بائیو میٹرک تصدیق کروانے پر سکینڈل منظر عام پر آیا۔ چند روز قبل مستقل ہونے کیلئے لائن مین عدنان کی اے سی آرز جمع کروا دی۔ اے سی آرز پر ایکسیئن شالامار ڈویژن، ایس ڈی او نے دستخط بھی کر دیئے۔ لائن مین عدنان کو کنٹریکٹ سے مستقل کرنے کیلئے بورڈ میں بھی کیس نمٹا دیا گیا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔