باغوں کا شہر ملاوٹوں کا شہر بن گیا، لوگ زہر کھانے پر مجبور

18 Feb, 2020 | 10:41 AM

وقار نیازی

(علی عباس) باغوں کا شہر ملاوٹوں کا شہر بن گیا۔ ملاوٹ مافیا نے شہر میں کھانے پینے والی تمام اشیاء میں زہر بھر دیا ۔حکومتی رپورٹ کے ہوشربا انکشافات سٹی فورٹی ٹو سامنے لے آیا ۔ لاہوریئے ملاوٹ شدہ دودھ کے بعدگوشت ، ڈرنکس اور مصالحہ جات میں بھی سب سے پہلے نمبر آگئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں ملاوٹ شدہ اشیا کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ ملاوٹ مافیا نے زندہ دلان لاہور کو مضر صحت اشیا کھلانا شروع کردیا ہے۔لاہوریے ملاوٹ شدہ دودھ کے بعد گوشت ، ڈرنکس اور مصالحہ جات میں بھی سب سے پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔حکومتی اداراے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہوریوں کو ملاوٹ مافیا کی جانب سے مردار ، بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے ۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق بوڑھے ، بوسیدہ ،اور کم عمر کے جانور وں کا گوشت لاہور میں فروخت کیاجارہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں بیمار جانوروں کے گوشت کی شرح فروخت سب سے زیادہ پائی گئی جبکہ روزمرہ کے کھانوں کے میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات میں ملاوٹ پر لاہور سرفہرست ہے ۔ مصالحہ جات میں زیادہ تر رنگ ،اور خمیر کے استعمال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں کی جانب سے فلٹریشن پلانٹس کی جانب سے فروخت کردہ پینے کا پانی بھی ملاوٹ شدہ نکلاہےاور لاہور میں بیشتر کمپنیاں پینے کے صاف پانی کی بھائی ملاوٹ شدہ پانی فروخت کررہی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق چائے کی پتی میں بھی ملاوٹ مافیا نے لاہوریوں کو نا بخشا۔ چائے کی پتی میں بھی بے لگام ملاوٹ مافیا نے لاہور کوٹاپ ٹین میں لے آئے ۔رپورٹ کے مطابق شہر میں مشروبات کی فروخت بھی ملاوٹ مافیا سے پاک نہین رہے ۔جبکہ مرغی کا گوشت ، چپس، جوس ،چاکلیٹ ،مائو نیز ،کیچپ،کوکنگ آئل میں بھی ملاوٹ کی جارہی ہے ۔

کچھ دن پہلے سٹی 42  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دینے کے لیے بنائی گئی رپورٹ بھی منظر عام پر لایا تھا۔ رپورٹ کے مطا بق  پنجاب کے10 اضلاع کے شہری ملاوٹ شدہ دودھ پینے پرمجبور ہیں اور لاہوریئے ملاوٹ شدہ دودھ پینے میں پہلے نمبر پر آئے۔  رپورٹ کے مطابق لاہور میں دودھ میں پاؤڈر کی سب سے زیادہ مقدار ملائی جاتی ہے،لاہوریے ڈیٹرجنٹ اور پانی سے ملاوٹ والا دودھ بھی استعمال کر رہےہیں۔
 شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے وہ اپنی ضلعی انتظامیہ کو متحرک کرے اور ان ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرے تاکہ وہ اور ان کے بچے  مضر صحت اشیا کھانے سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں