ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کے بلڈنگ انفورسمنٹ انسپکٹرز کی اکھاڑ پچھاڑ

 میٹروپولیٹن کے بلڈنگ انفورسمنٹ انسپکٹرز کی اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راﺅ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 10 بلڈنگ انفورسمنٹ انسپکٹرز کی اکھاڑ پچھاڑ، کئی سال تک ا یک ہی زون میں تعینات رہنے والوں کو عہدوں سے ہٹا کر نئے زونز میں تعینات کردیا گیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ون رانا نوید اختر نے بلڈنگ انفورسمنٹ انسپکٹرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر طاہر حفیظ کو عزیز بھٹی زون سے شالامار زون، انفورسمنٹ انسپکٹر محمد عرفان کو گلبرگ شعبہ پلاننگ، انسپکٹر بلال احمد اور انفورسمنٹ انسپکٹر نعیم اختر کو داتا گنج بخش زون میں تعینات کردیا، بلڈنگ انسپکٹر محمد عارف کو نشتر زون، تقرری کے منتظر بلڈنگ انسپکٹر ارسلان جمیل کو عزیز بھٹی زون تعینات کردیا۔

تقرری کے منتظر بلڈنگ انسپکٹر وقاص جاوید کو سمن زون تعینات کردیا، بلڈنگ انسپکٹر وحید الدین کو سمن آباد زون سے راوی زون تعینات کیا گیا، بلڈنگ انسپکٹر اسلم بھٹی کو علامہ اقبال زون لگایا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer