(زین مدنی ) فلم و ٹی وی اداکار یاسر حسین نے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سگریٹ نوشی کو فروغ نہ دینے کا مشورہ دیا ۔
گزشتہ روز فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سگریٹ نوشی کر رہے ہیں، فہد مصطفیٰ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ٹھنڈ اور ہم۔ فہد کی اس پوسٹ پر یاسر حسین بھی خاموش نہ رہے اور ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پاکستان کے سپر سٹار ہیں، آپ سگریٹ نوشی کو فروغ نہ دیں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آپ اتنے اچھے لگ رہے ہیں کہ میں سٹا نہیں لگاتا مگر میرا دل کر رہا ہے۔ فہد مصطفیٰ کی اِس پوسٹ پر مداحوں نے بھی ان کو سگریٹ سے دور رہنے کا مشور ہ دیا ہے۔