پلوامہ حملہ، الزامات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

18 Feb, 2019 | 08:58 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) خود ساختہ پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بھارتی الزامات ہیں، لیگی رہنما کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان پر الزام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کراتے ہوئے مسلم لیگ ( ن) کی رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ختم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں خود ساختہ پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بھارتی الزامات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان بھارت کے بنیاد الزامات کی پر زور مذمت کرتا ہے اور کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

مزیدخبریں