تیس ہزار فوڈ لائسنس نادہندگان کیخلاف کارروائی شروع

18 Feb, 2019 | 08:42 PM

Shazia Bashir

 (عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سپیشل ٹیموں نے تیس ہزار فوڈ لائسنس نادہندگان کیخلاف کارروائی شروع کر دی، ڈی جی کیپٹن (ر) عثمان کی ہدایت پرریسورس اینڈ لائسنسنگ ونگ نے10 سپیشل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

سپیشل ٹیموں کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی ریسورس اینڈ لائسنسگ ونگ شاہد عنایت کررہے ہیں، سپیشل ٹیموں میں انفورسمنٹ آفیسر، فوڈ سیفٹی آفیسر اور لائسنس آفیسر شامل ہیں۔ ٹیمیں لاہور سمیت صوبہ بھر میں مرحلہ وار کارروائی کریں گی، کارروائی کے دوران فوڈ لائسنس نادہندگان سے سالانہ فیس اکٹھی کی جائے گی۔

مزیدخبریں