لاہور ہائیکورٹ: سی سی پی او بی اے ناصر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

18 Feb, 2019 | 07:16 PM

Shazia Bashir

(ملک اشرف) جوہر ٹاؤن میں متنازعہ شوروم کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او بی اے ناصر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے کلیم بدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جوہر ٹاؤن میں محمود کی جگہ پچیس سال کے لئے لیز پر حاصل کرکے شوروم بنایا۔ اب مالک پولیس کی مدد کی مدد سے زبردستی جگہ خالی کروانا چاہتا ہے، کیس سول عدالت میں زیر سماعت ہے، پولیس کے غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جسٹس آف پیس سے رجوع کیا، جسٹس آف پیس کے حکم کے باوجود ایس پی انویسٹیگیشن پنجاب اسد مظفر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

جسٹس آف پیس کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا، عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سی سی پی او کو بھجوا دی، عدالت کے اکیس دسمبر دویزار اٹھارہ کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ درخواستگزارنے استدعا کی کہ حکم عدولی پر سی سی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں