( جنید ریاض ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں انسداد پولیومہم کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔
ریٹی گن روڈ پر واقع گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ مہم کا آغاز کردیا۔ پولیو مہم 20 فروری تک جاری رہے گی، تقریب میں بچوں نے صحت مند رہنے کیلئے ہاتھ دھونے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیو کے خاتمے کی ذمہ داری اٹھائی ہے، انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے پولیو وائرس کا خاتمہ کریں گے۔
تقریب میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس، چیف سیکرٹری یوسف کھوکھر، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید بھی موجود تھیں۔
Chief Minister Punjab @UsmanAKBuzdar launched the polio eradication campaign today by administering polio drops to children at Govt Central Model School Rettigan Road, Lahore. The Chief Minister was accompanied by Minister for School Education @DrMuradPTI and pic.twitter.com/XDkfnV5T7n
— School Education Punjab (@SchoolEduPunjab) February 18, 2019