(حسن علی)سرکاری نرخنامے پر قیمت کم لیکن سبزی کی دکانوں میں قیمت زیادہ وصول کی جاتی رہی، شہر میں ٹماٹر 120 سے130 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔
ضلعی انتظامیہ کی پھرتیاں ایک بار پھر سامنے آگئیں،سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی قیمت بارہ روپے فی کلو کم کرکے94روپے مقرر کر دی، لیکن سبزی کی دکانوں پر ٹماٹر فی کلو ایک 120سے ایک 130 روپے فروخت کیا جاتا رہا،سبزی فروشوں کاکہنا تھاکہ اس وقت سندھ سےٹماٹرآ رہا ہےاورسندھ کا ٹماٹر مہنگا ہے، اسی لئے لاہور میں بھی ٹماٹر کی قیمت زائد ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزی منڈی سے ٹماٹر اور دیگر سبزیاں نہیں ملتی اس لئے اگر ٹماٹر کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے تو سب سے پہلے سبزی منڈیوں کے مافیا کو کنٹرول کرنا ہوگا کیونکہ مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار سرکاری نرخنامے بنا دیتے ہیں لیکن اس سرکاری نرخنامے پر سبزی منڈیوں میں ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں فراہم نہیں کی جاتیں۔