پولیس کانسٹیبلز کی چھٹیاں بند کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی حکم

18 Feb, 2019 | 04:18 PM

M .SAJID .KHAN

(علی شہباز) پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کی چھٹیاں بند کرنے پرآئی جی پنجاب  نےنوٹس لیا، اہلکاروں کےساتھ ناروا سلوک کرنے والے افسران کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجدجاویدسلیمی کوکانسٹیبلری کےجوانوں کی جانب سےشکایت کی گئی تھی کہ افسران نے بغیرکسی وجہ کےاہلکاروں کی چھٹیاں بندکردی ہیں،آئی جی پنجاب نےاہلکاروں کی چھٹیاں بندکرنےپرافسران سےناراضگی کااظہارکیاانہوں نےکمانڈنٹ پی سی احکامات جاری کیےہیں کہ تمام یونٹس کادورہ کرکےشکایات کا ازالہ کیاجائے۔

جوافسران ایس اوپی کےمطابق عمل نہیں کرینگےانکے خلاف سخت کارروائی ہوگی،اہلکاروں کامورال بلندکرنےکےلیے جائزمطالبات پورے کیے جائیں تاکہ آئندہ وہ دلجمی سےڈیوٹی سرانجام دیں۔

مزیدخبریں