میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کوبھجوادیں گئیں

18 Feb, 2019 | 01:16 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تمام رپورٹس محکمہ داخلہ کو بھجوادیں گئیں، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کومیڈیکل بورڈ سے علیحدہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو بھجوادیں گئیں، کل ایکو،ای سی جی کی رپورٹس آئیں،ایم ایس جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم حمیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ  رپورٹس کو میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے،روٹین کےبلڈپریشر اور شوگر ٹیسٹ کر رہے ہیں، ان کاکہناتھاکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان گورنمنٹ ملازم نہیں بورڈ میں شامل نہیں کرسکتے،پرانی رپورٹس کو دیکھ کر بورڈ اگلے لائحہ عمل اختیار کرےگا،نواز شریف کو شفٹ کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر عدنان کاکہناتھاکہ میاں نواز شریف دل کےعارضہ میں مبتلا ہیں،تاحال علاج شروع نہیں ہوا، ادھر مریم نوازکےسمدھی میاں منیر نےبھی میاں نواز شریف کی عیادت کی۔

مزیدخبریں