( علی رضا ) پنجاب یونیورسٹی میں اوورسیز چائینز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چائینز لینٹرن فیسٹیول کا انعقاد، تقریب میں اوورسیز چائینز ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پنجاب یونیورسٹی میں اوورسیز چائینز کے زیراہتمام چائینز لینٹرن فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اوورسیز چائینز ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
چائنیز کلینڈر میں لینٹرن فیسٹول ہر سال فروری کے مہینے میں بہار کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر چینی باشندوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ہمیں ایک دوسرے کے کلچر کو سمجنے اور جاننے کا موقع بھی ملتا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر نیازاحمد اختر تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے تعلقات ہمیشہ سے ہی بہت مضبوط رہے ہیں۔ ہمیں ثقافت کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھنا چاہیے۔
دوسری جانب چائینز سکھانے والی خاتون چائنیز ٹیچر کا کہنا تھا کہ بہت اچھا لگا پاکستان میں فیسٹیول منانا اور دوستوں سے ملنا، چائینزلینٹرن فیسٹیول ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔