پی پی139میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں: صوبائی وزیرخوراک

18 Feb, 2018 | 07:41 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمراسلم:صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کےاعزازمیں ، وائس چئرمین یونین کونسل انسٹھ عرفان تاج کی جانب سے ظہرانہ، بلال یاسین کا کہنا ہے کہ آوٹ فال روڈ، یوسف روڈ، سنت نگرمیں سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل ہو گی۔

سنت نگر میں وائس چئرمین یونین کونسل انسٹھ عرفان تاج نےصوبائی وزیرخوراک کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔اس موقع پربلال یاسین کا کہنا تھا کہ پی پی ایک سوانتالیس میں ریکارڈترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔ آوٹ فال روڈ،چوہان روڈ، ساندہ سمیت دیگرعلاقوں میں واٹرسپلائی،سیوریج کے بعد سڑکوں کی تعمیرجاری ہے، حلقہ میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا  کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پرلیگی رہنما خواجہ ندیم وائیں، میاں اسلم سلیم،چئرمین یونین کونسل انسٹھ شہاب بشارت،وائس چئرمین جہانزیب اعوان، ڈسٹرکٹ ممبرشیرازبشیر،ملک منظورمانی، الیاس خان،ناصرسید، ندیم احسن،علی اکبر، حسن عظیم، امجدتاج، شیخ ہادی، منظورگجھر، راناشعیب، گل خان، سمیع اللہ خان،افضال گجر، مختارشاہ سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے.

مزیدخبریں