سعود بٹ:پی پی 147 کے کارکنان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام۔ تقریب میں عبدلعلیم خان اور شعیب صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت۔
چیئرمین سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مسلم لیگ ن، پی پی پی اور جماعت اسلامی کے کارکنان شامل تھے۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں پاکستان یونائٹڈ لیبر فیڈریشن کے صدر ارشد بخاری کی پینل کے ہمراہ تحریک انصاف میں شرکت کی۔
اس موقع پر رہنماء تحریک انصاف عبدالعلیم خان کا کہنا تھا پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کرنے والے تمام نئے ساتھیوں کا بے حد مشکور ہوں علیم خان کہتے ہیں جتنی بھی عزت ملی ہے سب اسی حلقے کے عوام کی بدولت ہے۔پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کرنے والوں میں محمد عمر آفریدی، ڈاکٹر کاشف اعوان، طارق خان لاٹو، حاجی نثار، محمد ظفر، شان گجر، آغا طارق، محمد علی، قدرت اللہ شاہ، چاچا سٹوڈنٹ مالک شاہ، حاجی ریاض، ذیشان اکبر خان، امیر عباس و دیگر شامل تھے۔