ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیر حمید الدین سیالوی کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی،برین ہیمرج ہونے کا شبہ

پیر حمید الدین سیالوی کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی،برین ہیمرج ہونے کا شبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت ناساز، علاج کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے حمید الدین سیالوی کو برین ہیمرج ہو جانے کا شک ظاہر کیا ہے۔

پیر حمید الدین سیالوی کانفرنس کیلئے امین بنگلا چنیوٹ جاتے ہوئے راستے میں اچانک بیہوش ہو گئے۔ ترجمان شمس الرحمان کے مطابق حمید الدین سیالوی کو طبی امداد کے لیے سرگودھا لیجایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے حمید الدین سیالوی کو برین ہیمرج ہو جانے کا شک ظاہر کیا اور انہیں فوری لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ پیر حمید الدین سیالوی کو لاہور میں ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انکے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔