(سٹی42) عینک والا جن کے کردار زکوٹا جن سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری کی نماز جنازہ رچنا ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ جس میں ان کے رشتہ داروں کے علاوہ فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
نوے کی دہائی میں ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری چند عرصے سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں فالج، لقوہ، شوگر اور جگر کے عارضوں میں لاحق ہوکر اپنی زندگی گزار رہے تھے اور گزشتہ روز میوہسپتال میں خالق حقیقی سے جاملا۔ آجمنا لاہوری کی نماز جنازہ رچنا ٹاؤن میں ادا کردی گئی اور انکو مقامی قبرستان میں منوں مٹی تلے دفنا دیا گیا، مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں اور بیوہ چھوڑے ہیں۔
مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مطلوب الرحمان چار سال بیماریوں سے اکیلے لڑے کوئی مدد کے لئے نہیں آیا، حکومت پنجاب کا فنڈ بھی زکوٹا جن کو پچھلے آٹھ ماہ سے نہیں ملا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں اس ڈرامے میں بل بتوڑی کا کردار ادا کرنے والی نصرت آرا بیگم کا بھی طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں بھی مالی مشکلات کا سامنا تھا اور آخری وقت تک حکومت سے امداد کی اپیل کرتی رہیں۔