ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاصمہ جہانگیر کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا: فرحت اللہ بابر

عاصمہ جہانگیر کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا: فرحت اللہ بابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم)  پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر ایک بہادر خاتون تھیں، ان کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ پر سیاسی اور سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر پہنچے، انہوں نےاہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر فرحت اللہ بابر کے ہمراہ تاج دین، منور چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:   معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

تعزیت کے بعد فرحت اللہ بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک بہادر خاتون تھیں۔ ان کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا، عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت اور انسانیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔