(توقیر اکرم) پاکستان چلڈرن فاونڈیشن کے زیر اہتمام سائیکلسٹ ریلی ،لبرٹی مارکیٹ میں اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق نے خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان چلڈرن فاونڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کو دل کی بیماری کے حوالے سے آگاہی مہم کے لیے لبرٹی چوک سے لبرٹی مارکیٹ تک ریلی نکالی گئی، سائیکلسٹ ریلی میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان چلڈرن فاونڈیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کرنا قابل تحسین ہے۔تقریب میں دل کی بیماریوں کے کامیاب آپریشن پر پاکستان چلڈرن فاونڈ یشن کی جانب سے سائیکلز بھی تقسیم کی گئیں۔