(عمر اسلم) ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی میں رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام ، سیف کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایکسپوسینٹر سے ہڈیارہ جبکہ ایوب چوک سے قادر توبپاش چوک تک سڑک تعمیر کا آغاز جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سیف کھوکھر کے اعزاز میں ناشتے میں نہاری ،حلوہ پوری ،نان چنے اورسری پائے سے تواضع کی گئی، لی سیف کھوکھر کاکہنا تھا کہ ایوب چوک سے قادر توبپاش چوک جبکہ ایکسپو سینٹرسے ہڈیارہ تک سڑک کی تعمیر کا آغاز کی جارہا ہے۔
اس حوالےسے تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس میں وزیراعلی پنجاب شرکت کریں گے، انہوں نےکہاکہ حلقے میں سوسائٹیزکےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجارہاہے, عوام کی خدمت ہی ان کی سیاست ہے۔
اس موقع پر انور خان ،محمد مقصود صدر راجپوت ٹاون حافظ ندیم ،صدر ایگریس ٹاون سرفراز وڑائچ ،چودھری محمد ادریس ،چودھری مقصود ،سہیل راجہ ،حاجی اشفاق احمد،میاں ریاض احمد، محمد رضوان اورشہزاد سلیم سندھو سمیت دیگر بھی موجودتھے۔