ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت خانم فلائی اوور کیلئے ایک ارب کے اضافی فنڈز منظور

شوکت خانم فلائی اوور کیلئے ایک ارب کے اضافی فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) شوکت خانم فلائی اوور کیلئے کابینہ کمیٹی نے ایک ارب روپے اضافی بجٹ کی منظوری دیدی۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت 79 کروڑ تھی لیکن بعدازاں اراضی کی خریداری کیلئے مزید فنڈز طلب کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص نہ ہونے پر ایل ڈی اے کو فنڈز جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ نے اصولی منظوری دینے کے بعد معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کیا تھا۔ پی اینڈ ڈی اور خزانہ کے حکام کے مطابق مختلف منصوبوں کے بجٹ میں کٹ لگا کر اضافی فنڈز ایل ڈی اے کو منتقل کیے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت شوکت خانم چوک پر ٹریفک سگنلز ختم کر دئیے جائیں گے۔

جوہر ٹاؤن سے رائیونڈ روڈ اور خیابان فردوسی سے اللہ ہو گول چکر تک جانے والی ٹریفک کو سگنل فری راستہ ملے گا۔ علاوہ ازیں شاہراہ نظریہ پاکستان سے واپڈا ٹاؤن جانے والی ٹریفک کو بھی سگنل فری راستہ ملے گا۔ فلائی اوور منصوبہ تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے اور ستر سے زائد درختوں کو جدید طرز پر منگوائی گئی مشین سے اکھاڑ کردوسری جگہوں لگایا جارہا ہے۔