سٹیج کی نامور اداکارہ ندا چودھری کی ہٹ پرفارمنس کی ہیٹرک

18 Feb, 2018 | 10:36 AM

 (زین مدنی) سٹیج کی نامور اداکارہ ندا چودھری کی ہٹ پرفارمنس کی ہیٹرک، محفل تھیٹر میں مسلسل تیسرے ڈرامہ میں شاندار پرفارمنس کو شائقین نے ایک بار پھر سب سے زیادہ ہٹ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ندا چودھری ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ مصیبت ٹل گئی میں اپنی پرفارمنس دکھا رہی ہیں۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر ایم اسحاق ہیں جبکہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں ماہ نور، طاہر نوشاد، اکرم اداس، عمران شوکی اور دیگر شامل ہیں۔

ندا چودھری نے کہا کہ یہ سب اللہ کا فضل اور شائقین کے بدولت ممکن ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پر ستاروں کو مایوس نہ کروں ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں