صدر ڈویژن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،3 مشکوک افراد گرفتار

18 Feb, 2018 | 10:15 AM

(حسن خالد) صدر ڈویژن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،کوائف مکمل نہ ہونے پر 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر فیصل شہزاد کی ہدایت پر صدر ڈویژن کے علاقے گرین ٹاؤن اور کیر کلاں میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا ، بائیو میٹرک مشینوں اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے ذریعے کوائف چیک کیے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ کے حوالے سے بھی خصوصی چیکنگ کی گئی۔

مزیدخبریں