سٹی42: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 11 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 17 اور 18 دسمبر کو کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاجس کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ٹانک میں اس آپریشن کے دوران 7 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں کیا،جس میں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔
سکیورٹی فورسز نے تیسرا آپریشن ضلع مہمند کے علاقے مومدگٹ میں کیا،جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، یہ لوگ سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔