اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

18 Dec, 2024 | 09:05 PM

احتشام کیانی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

 چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 24 دسمبر سے 8 جنوری تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی (24 سمبر اور  8 جنوری کا دن بھی چھٹیوں میں شامل ہو گا)۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 جنوری سے معمول کے کیسز کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہو گا۔ 

مزیدخبریں