ویب ڈیسک : پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زیادہ غیر فعال سموں کو بلاک کردیا گیا ۔
پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، غیر قانونی سموں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور،پنوعاقل، کشمور، سکھر ،شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان،ساہیوال،حسن ابدال میں 40 چھاپے مارے گئے، ان چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں۔
پی ٹی اے نے کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر غیر فعال سمیں بلاک کی گئیں۔