پنجاب؛ سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

18 Dec, 2024 | 07:03 PM

ویب ڈیسک : سکولوں کے بعد پنجاب بھر کے کالجز  اور یونیورسٹیز میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔ 

 ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے کالجز  اور یونیورسٹیز کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق تمام سرکاری ونجی کالجز اور یونیورسٹیز میں تعطیلات 24 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی۔ 

قبل ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی، اب چھٹیاں 20 دسمبر کی بجائے 23 دسمبر سے شروع ہوں گی، اور یہ 10 جنوری تک جاری رہیں گی،  سکول 13 جنوری (پیر) سے دوبارہ کھلیں گے۔ 

مزیدخبریں