ویب ڈیسک : پاکستان میں مقرر سفیر ڈونلڈ بلوم کی سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے الوداعی ملاقات ہوئی، جس میں مراد علی شاہ نے ڈونلڈ بلوم کی بطور سفیر خدمات کو سراہا ۔
ڈونلڈ بلوم نے اس موقع پر کہا کہ میری بطور سفیر مدت مکمل ہونے والی ہے، پاکستان کے سفیر کی حیثیت سےیہ الوداعی ملاقات ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈونلڈ بلوم کی بطور سفیر خدمات کو سراہا، کہا کہ آپ کی سفارتکاری میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2022ء میں سیلاب متاثرین کی خصوصی مدد کی ۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ڈونلڈ بلوم اجرک، سندھی ٹوپی بطورتحفہ پیش کی۔
امریکی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کے ان الفاظ اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، اس کےعلاوہ سندھ میں زرعی ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم زراعت میں جدید ٹیکنالاجی، سیلاب سے محفوظ بیج اور فصلیں متعارف کرنا چاہتے ہیں ۔
قائم مقام قونصل جنرل ایمی ہڈ بھی ملاقات میں شریک ہوئے، جبکہ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔